14 ستمبر 2010 - 19:30

ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ علی اکبرصالحی نے کہاہے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو نے عالمی برادری کے ساتھ اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی انرجی کےادارے کے سربراہ نے منگل کے دن العالم کواپنے خصوصی انٹرویومیں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ کی حالیہ رپورٹ غیرملکی دباؤ کے نتیجے میں جاری ہوئی ہے تاکید کے ساتھ کہاکہ افسوس کہ وقت، عالمی برادری کے سامنے یوکیاآمانوکی وعدہ خلافی کوثابت کردے گا۔علی اکبرصالحی نے مزیدکہاکہ اس رپورٹ نے ایران کے دشمن ملک کویہ موقع فراہم کیاکہ وہ اس سے ایران کے خلاف اپنے منفی مقاصد کوآگے بڑھانے اورسیاسی دباؤ ڈالنے کے لئے ناجائزفائدہ اٹھائے گا۔انھوں نے مزیدکہاکہ ہمیں امید ہے کہ یوکیاآمانومستقبل میں ایک عالمی شخصیت کی حیثیت سے اپنی رپورٹیں پوری طرح غیرجانبداری سے تیارکریں گے۔علی اکبرصالحی نے کہاکہ ویانااجلاس کے بارے میں ہمیں ذرائع ابلاغ کے ذریعے اطلاعات ملی ہیں اور اس سلسلے میں ہمیں کوئی باقاعدہ جواب نہيں ملا ہے لیکن اگرہمیں باقاعدہ جواب ملے گاتوجیساکہ ہم پہلے اعلان کرچکے ہيں، اس اجلاس میں آئی اے ای اے کی جانب سے معینہ وقت کے مطابق شرکت کے لئے تیارہیں۔یوکیاآمانونےاپنی نئی رپورٹ میں اعتراف کیاہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں فوجی مقاصدکی جانب کوئی انحراف نہيں ہے لیکن اس کےساتھ ہی انھوں نےتاکید کی ہے کہ ایران کوچاہئےکہ وہ یورے نیم کی افزودگی روک دے اورالحاقی پروٹوکول پرعمل درآمد کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110