14 ستمبر 2010 - 19:30

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی طرف سے ہمسایہ اسلامی ملک پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلے میں مندرجہ ذیل اقدامات کئے گئے ہیں۔

یکم ستمبر 2010ء کو ایک جہاز 38 ٹن امدادی اشیاء لیکر کراچی ایئرپورٹ پر اترا، دوسرا جہاز 2 ستمبر کو 55 ٹن امدادی سامان کے ساتھ، 3 ستمبر کو ایک جہاز 38 ٹن سامان کے ساتھ، 5 ستمبر کو 42 ٹن امدادی اشیاء لیکر چوتھا جہاز اور 7 ستمبر کو 35 ٹن سامان کے ساتھ پانچواں جہاز کراچی پہنچا۔ امدادی سامان ایران کی ہلال احمر سوسائٹی پاکستانی حکام کے تعاون سے ٹھٹھہ اور اس کے گرد و نواح میں قائم متاثرین کے کیمپوں میں تقسیم کرچکی ہے۔ ٹھٹھہ میں 600 خیمے اور کراچی سے ٹھٹھہ جانے والی سڑک پر متاثرین میں 500 خیمے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 400 خیمے پاکستانی ہلال احمر سوسائٹی کے ذریعے سیلاب زدگان میں تقسیم کئے گئے، مجموعی طور پر ان علاقوں میں 1500 خیمے تقسیم ہوئے ہیں۔ 

...........

/110