11 ستمبر 2010 - 19:30

مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کا رہبر مسلمین نائب برحق امام زمان (ع) آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہٰ ای کے بدن میں دھڑکنے والا دل پوری ملت مسلمہ کے درد کو محسوس کرتا ہے۔

رہبر مسلمین حضرت آیة اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے گذشتہ روز عید الفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ پاکستان اور خاص کر سیلاب زدگان کے حوالے سے گرانقدر خطبے کہ جس میں معظم لہ نے سیلاب زدگان کی مدد کو دنیائے اسلام کے ہنگامی نوعیت کا مسئلہ قرار دیا تھا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رہبر مسلمین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے فرمایابسم اللہ الرحمن الرحیمرہبر مسلمین نائب برحق امام زمان (عج) آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہٰ ای کے بدن میں دھڑکنے والا دل پوری ملت مسلمہ کے درد کو محسوس کرتا ہے۔ رہبر مسلمین اس زمین پر منجی بشریت امام مھدی (عج) کے حقیقی نائب ہیں جو پوری دنیا کے مستضعفین کیلئے دردمند و سوز دل رکھتے ہیں ۔ رہبر مسلمین اولاد علی علیہ السلام سے ہیں اور اپنے جد امجد کی سیرت پر چلتے ہوئے انسانیت کے دکھ درد کے مداویٰ اور ملجیٰ و ماویٰ ہیں ۔ آج عالمی استکباری قوتوں کے مقابلے میں رہبر مسلمین سید علی خامنہٰ ای کی شخصیت امت مسلمہ کے لیے امید کی کرن ہیں ۔ پاکستان کے سیلاب ذدگان کے لیے رہبر مسلمین کی آنکھوں میں جو آنسو ہیں وہ ایک طرف تو ملت مسلمہ پاکستان کیلئے درد کو ظاہر کرتے ہیں وہاں عالمی استکبار امریکہ و اسرائیل کی اس خطے میں پیش رفت کے خطرات کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ ملت پاکستان کو اس مشکل گھڑی میں جہاں سیلاب ذدگان کی مکمل بحالی تک اپنا حقیقی کردار ادا کرنا چاہیے وہاں سر وں پر منڈلاتے عالمی استکبار کے بے پناہ مداخلت سے نبرد آزما ہوتے ہوئے علامہ اقبال کی خودی کی راہ کی بھی تدبیر کرنا چاہیے ۔انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین رہبر مسلمین کی بصیرت و شخصیت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی اس اہم ترین انسانی، اخلاقی و مذہبی زمہ داری کو بنحوے احسن پورا کرے گی۔ انشاءاللہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110