29 اگست 2010 - 19:30

حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے خصوصی پیغام کے ذریعے مسلمانان عالم سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کے سیلاب زدہ مسلمانوں کی مدد کو آئیں اور اس سلسلے میں سہم امام (ع) کا ایک تہائی حصہ بھی صرف کیا جاسکتا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی شیخ حسین نوری ہمدانی نے مسلمانان عالم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں پاکستان کے مسلمانوں کی امداد کے لئے سہم امام کا ایک تہائی حصہ صرف کرنے کی اجازت دے دی ہے۔پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مسلمانو، محترم بھائیو اور بہنو!

سلام علیکم

آپ جانتے ہیں کہ اسلام کا دین مقدس دنیا کے ہر گوشے میں رہنے والے مسلمانوں کے آپس میں تعلق، یکجہتی اور ہمدری اور ایک دوسرے کی مدد و تعاون کو واجب اور لازم قرار دیتا ہے۔ آج پاکستان میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیتھے ہیں اور کروڑوں مسلمان بے گھر ہوکر صحراؤں میں بھٹکنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور یہ ایک عظیم المیہ ہے اور اس وقت ملینوں مسلمان اس اسلامی ملک میں جان لیوا قلتوں کا سامنا کررہے ہیں اور ان کی صورت حال ناگفتہ بہ ہے چنانچہ عالمی اور عمومی اداروں اور تنظیموں اور برادریوں پر لازم ہے کہ ان کے مسائل حل کرنے کا اہتمام کریں اور ضروری اقدامات عمل میں لائیں۔ میں مسلمانان پاکستان کو امداد رسانی کے لئے سہم امام (ع) کے ایک تہائی حصے کا استعمال جائز سمجھتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالی کی توفیق سے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی طرف سے ضروری اقدامات عمل میں آئیں گے۔ ان شاء اللہ تعالی وفقکم اللہحسین نوری ہمدانی ـ 16 رمضان المبارک 1431

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

- آیت‌اللہ العظمی سبحانی کا فتوی:مسلمانان عالم سہم امام (ع) کا ایک تہائی حصہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے صرف کرسکتے ہیں

- پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کا اہم پیغام- پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کی طرف سے 50ہزار ڈالر امداد

- پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے شیعہ مرجعیت کا پیغام