20 اگست 2010 - 19:30

انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسلمانوں بالخصوص ملت ایران سے اپیل کی کہ اپنی طاقت بھر پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کی مدد کریں۔

تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجت الاسلام والمسلمین جناب صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں روزہ دار نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ عالمی سامراج بالخصوص امریکہ اور ایران کی ماہیت میں تضاد پایہ جاتا ہے اور اس حال میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات معنی نہیں رکھتے۔حجت الاسلام والمسلمین صدیقی نے اسی کے ساتھ ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مذاکرات کا قائل ہے تاہم ایسے مذاکرات جو یکطرفہ نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اسلامی جمہوری مقدس نظام کی مخالفت شروع کی کیونکہ وہ اسلامی انقلاب کے اثرات بالخصوص مسلمانون کی بیداری کو برداشت نہیں کرسکتا۔خطیب جمعہ تہران نے ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی ماہیت غیر قانونی ہے اور ایران اسے ذرہ برابر اہمیت نہیں دیتا۔ انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسلمانوں بالخصوص ملت ایران سے اپیل کی کہ اپنی طاقت بھر پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کی مدد کریں۔خطیب جمعہ تہران نے ملک کے اعلی فوجی او سول حکام سے رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کو نہایت تعمیری اور اہم قراردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110