18 اگست 2010 - 19:30

شیعہ رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر اور خادم حسین ولد علامہ مرزا یوسف حسین کے قتل میں ملوث کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گرد گرفتار ہو گئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اور شیعہ رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر اور خادم حسین سمیت دیگر کئی شیعہ نوجوانوں کے قتل میں ملوث کالعدم دہشت گرد تنظیم کے ناصبی دہشت گرد گرفتار ہوگئے ہیں۔کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ دنوں شہید ہونے والے شیعہ رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر اور دو روز قبل ناظم آباد میں شہید کئے جانے والے خادم حسین ولد علامہ مرزا یوسف حسین کے قتل میں ملوث دو اہم دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔انسپکٹر جنرل سندھ پولیس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے اور یہ دونوں دہشتگرد کراچی میں گذشتہ دنوں ٹارگٹ کلنگ میں شہید کئے جانے والے شیعہ نوجوانوں سید شہزاد حیدر،سید آصف رضا، آغا عابد شیرازی، ڈاکٹر سید عباس حیدر، خادم حسین اور جنید شاکر سمیت شیعہ رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر کے قتل میں ملوث ہیں۔پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ گرفتار شدہ دہشت گردوں نے سال رواں کے پہلے چھ ماہ میں گیارہ بے گناہ شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ میں قتل کیا۔واضح رہے کہ دو روز قبل منگل کی رات کو سی آئی ڈی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کاروائی کرکے کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، جب کہ دونوں دہشت گردوں کی شناخت وسیم الیاس بارودی اور عبداللہ الیاس تیمور کے نام سے کر لی گئی ہے۔آئی جی سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دہشت گرد وسیم الیاس بارودی کو دو سال پہلے بھی کریمنل کیسز میں گرفتار کیا گیا تھا مگر وہ مجرم ہوکر رہا ہوگیا تھا۔آئی جی سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دو اہم دہشت گرد شاکی برمی اور آصف چھوٹو کراچی میں ہونے والی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں اور پولیس انتظامیہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110