پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مائک مولن نے واشنگٹن میں ایک سیکورٹی کانفرنس میں ایران پرامریکہ کےفوجی حملےکےبارےمیں کہاکہ اسرائیل جوامریکہ کااصلی اتحادی ہےاسےیہ جان لیناچاہئےکہ ایران پرفوجی حملہ علاقےمیں شدیدعدم استحکام کاباعث ہوگا۔جنرل مائک مولن نےکہاکہ تہران نےایران پرحملےکےلئے امریکی دھمکیوں کی کبھی کوئی پرواہ نہيں کی اور اعلان کیاہے کہ ایران کی مسلح افواج،ہرطرح کےفوجی اقدام کامقابلہ کرنےکےلئےپوری طرح تیارہیں۔ایران کی مسلح افواج کےکمانڈرحسن فیروزآبادی نے جمعرات کےدن اس سلسلےمیں کہاتھاکہ ایران جنگ طلب نہيں ہے لیکن ہرقسم کےحملےکاجواب دینےکےلئےتیارہے اور ہرطرح کےحملےکامنہ توڑجواب دےگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110