18 اکتوبر 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی وزیر خارجہ کے اظہارات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے خیالات ناقابل قبول ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد امریکہ کی جانب سے مختلف باتیں سامنے آئی ہیں جو امریکی مکر و فریب کی واضح علامت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی دلیر اور شجاع قوم سامراجی طاقتوں کے مکر و کید کو بخوبی جانتی ہے اور امریکہ نے ہمیشہ ایران کی ترقی اور پیشرفت کے مقابلے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ ایران کے خلاف قرارداد منظور کروانے کے بعد اب امریکی وزير خارجہ یہ کہتی ہیں کہ امریکہ افغانستان کے بارے میں ایران کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے لاریجانی نے کہا کہ کلنٹن کی باتیں شرم آور ہیں امریکہ نے افغانستان میں وسیع پیمانے پر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے امریکہ نے افغانستان میں انسانیت کا خون بہایا ہے امریکہ نے افغانستان میں سنگین اور بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے  انھوں نے کہا کہ  افغانستان کا حل یہی ہے کہ امریکہ افغانستان ترک کردے ، افغانستان کے امور کو افغانی عوام کے حوالے کردے اور امریکہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110