18 اکتوبر 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد اور ترکی کے صدرعبد اللہ گل نے ٹیلیفون پر رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی اور علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

دونوں ممالک کےصدورنے اس مہینے میں مسلمانوں پر  رحمت اور برکت کے نزول کی امید کا اظہار کیا۔ ایران کے صدر احمدی نژاد نے  دونوں ممالک کے باہمی روابط کو برادرانہ قراردیتے ہوئے عالمی مسائل پر مذاکرات اور گفتگو جاری رکھنے پر تاکید کی۔ ترکی کے صدر نے بھی ایرانی عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی اورتہران  اور انقرہ کے باہمی روابط کو مزید فروغ دینے پرتاکید کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110