امریکہ نے دہشتگردی کے سلسلے میں اپنی سالانہ رپورٹ میں حزب اللہ کو حکومت اور پارلیمنٹ میں ایک بڑی قانونی اور سیاسی جماعت قرار دیا ہے ۔روزنامہ الوطن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کےاس اقدام سے لبنان میں حزب اللہ کی خاص اہمیت کا پتہ چلتاہے جسے نظر انداز نہيں کیا جاسکتا اور اس بات کا ثبوت ہے کہ واشنگٹن اس تحریک کےساتھ تعاون کرنے پر مجبور ہے۔واضح رہے کہ امریکہ دہشتگردی سے نمٹنے کے سلسلے میں دہرا رویہ اختیار کرتے ہوئے گذشتہ چند برسوں سے اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم کی فہرست میں شمار کئے ہوئے تھا۔جون 2009 میں لبنان میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ کے تمام امیدوار کامیاب ہوکر پارلیمنٹ میں پہنچے ہیں۔
..........
/110