18 اکتوبر 2010 - 20:30

ایران کے مشہور و معروف فٹ بال اسٹار علی دائی ـ جو آج کل پرسپولیس (Perspolis) فٹ بال ٹیم کے کوچ ہیں ـ

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سوپر لیگ کے مقابلوں کے سلسلے میں قم کی "صبا فٹ بال ٹیم" کے مقابل کھیلنے کے لئے قم مقدسہ مشرف ہوئے تو اپنی ٹیم کے ہمراہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی ضریح منور تیار کرنے والے ورکشاپ پہنچے اور علامتی طور پر ضریح کی تیاری میں شریک ہوتے ہوئے ضریح کے بعض حصوں پر "مغار" نامی مخصوص قسم کے آلے پر ہتھوڑی مار کر ضریح کی تعمیر میں علامتی طور پر شریک ہوئے۔

تہران کی پرسپولیس فٹ بال ٹیم کے اہلکار اور کھلاڑی اس ٹیم کے کوچ اور ایران کے مشہور و معروف فٹ بال اسٹار علی دائی کے ہمراہ، نیشنل سوپر لیگ کے مقابلوں کے سلسلے میں قم کی صبا فٹ بال ٹیم کے مقابلے میں کھیلنے کے لئے قم مقدسہ مشرف ہوئے تھے اور انھوں نے کھیل کے بعد قم کے محمد امین (ص) بولوارڈ میں قائم امام حسین علیہ السلام کی ضریح مقدس تعمیر کرنے والے ورکشاپ میں حاضر ہوئے؛ انھوں نے ضریح کی زیارت کی اور اور اس کی تعمیر کے مراحل کے سلسلے میں انہیں بریفنگ دی گئی۔ اس زیارت کے دوران علی دائی ضریح کے بعض حصوں پر مغار پر ہتھوڑی مار کر علامتی طور پر ضریح کی تعمیر کے مقدس عمل میں شریک ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام کی نئی ضریح قم اور اصفہان کے ہنرمندوں اور کاریگروں کے ذریعے ـ استاد محمود فرشچیان کے زیر نگرانی ـ قم المقدسہ میں تعمیر کی جارہی ہے اور اس وقت یہ ضریح تکمیل کے مراحل کے نزدیک ہے۔

..........

/110