اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے پیروان اہل بیت (ع) نے پندرہ شعبان پر امام عصر حضرت مہدی موعود عَجَّلَ اللہُ تعالی فَرَجَہُ الشَّریف کی ولادت با سعادت مناسبت سے مسجد امام علی علیہ السلام اور ہیمبرگ اسلامی سینٹر میں پرشکوہ جشن کا اہتمام کیا۔ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن اور دفتر رہبر معظم انقلاب کے بین الاقوامی امور کے معاون جناب "حجت الاسلام والمسلمین محسن قمی" بھی ان تقریبات میں شریک تھے اور انھوں نے جرمن پیروان اہل بیت (ع) سے خطاب کیا۔ ان تقریبات سے حوزہ علمیہ قم کے استاد "حجت السلام و المسلمین سید حسین حسینی" نے بھی مہدویت کے موضوع پر حاضرین سے خطاب کیا۔







