18 اکتوبر 2010 - 20:30

عراقی عوام کے قتل عام میں ملوث بین الاقوامی دہشت گرد ٹولے القاعدہ کے دہشت گردوں کے زخمی ساتھیوں نے ایک نیا انداز اختیا ر کرلیا ہے ۔

القاعدہ ٹولے کے دہشت گرد اب غنڈہ گردی کی انتہا کرتے ہوئے اپنے زخمی دہشت گرد ساتھیوں کو ہسپتالوں میں طبی امداد دلوانے کے بجائے خون کے لئے بلڈ بینک لوٹنے شروع کردئیے ہیں۔ عراقی ڈاکٹروں کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ان دہشت گردوں کو اپنے ساتھیوں کی مخبری کا خدشہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ موصل اور گرد و نواح کے مختلف بلڈ بینکوں سے خون کی بوتلیں لوٹ کر قریبی دیہات کا رخ کرتے ہیں جہاں زخمی دہشت گردوں کو گھروں میں طبی امدا د فراہم کی جاتی ہے۔ 

.........

/110