اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر نجی ایئر لائن کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے،طیارے میں159مسافراور عملے کے ارکان سوار تھے۔ذرائع کے مطابق ایئر بس320 صبح7 بجکر50 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔دامن کوہ کے قریب مقامی افراد نے طیارے کو نیچی پرواز کرتے دیکھا۔ طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام کی طرف روانہ ہوگئیں تاہم مارگلہ میں پہاڑیوں کا طویل سلسلہ ہونے اور گھنے جنگلات کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ابھی تک حادثے کی حتمی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کے عزیزواقارب کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ بد قسمت طیارے کے مسافروں کے نام اسلام آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت مسافر طیارے میں147 افراد سوار تھے ائیر بلیو کی فہرست میں مسافروں کے نام دئیے گئے ہیں۔جن میں سے بارہ خوش قسمت مسافروں نے سفر نہیں کیا۔ائیربلیو کی فلائٹ202 میں سوار مسافروں کے نام کی فہرست کے مطابق اس میں پیار علی، امتیاز علی کھوڑو، شان حسین نقوی، پریم چند، حسن جاوید خان، سید ارسلان احمد، محمد طفیل، عبدالرحمان، محمد فیصل رشید، عبدالرحمان، محمد اویس، حسین عالم، غلام عباس، نوید الیاس، محمد علی مغل، محمد آفتاب، شیریں لودھی، محمد نواب الحسن، عاصم آرائیں، علی شیرازی، محمد بشیر، زاہدہ بی بی، ڈاکٹر مرکو، آسیہ بیگم، محمد عمر خان، حاجی رحمت گل، محمد ثاقب، رفیق شیخ، میشا داؤد، علی اصغر، رجب علی، رشیدہ اکبان، مرتضی طیب خان، ملک محمد یوسف، نبیل لطفی، منظور ناصر، سلیم احمد، روزی احمد، صلاح الدین سعید، حامد جاوید، محمد یوسف، عطا راجہ، سلمان خان بجارانی، مہران خان بجارانی، انور، گلزار بی بی، طارق سبحان، عبدالغفار، عرفان، محمد سلطان، محمد یاسین، غیبا خان، منظور احمد، مسعود سلام، سعید عاظم، اوجام خان،جنت گل، زیتون بی بی، وحید الرحمان، محمد افروز، ڈاکٹر سریش، محمد اسد، عامر صدیقی، مونا ڈومکی، عامر ڈومکی، افشا ڈومکی، مہلیج ڈومکی، شیخ مسعود کیانی، ظفر سلیم، عبدالغنی، عدنان قیوم، عباس حیدر، اسامہ غفور، محمد ضمیر، عندلیب جنید، عبدالرحیم، محمد ذید رؤف، انور بیگم، نصرت بیگم، علی شاہ، کامران شاہ، کامران قیوم، مقصود احمد، عبدالغفار، محمد اقبال، خان ذمان، ایم ناصر، سعیدہ رباب، زہرہ نقوی، اویس بن لئیق، بلال جامی، سید عاشق حسین شاہ، باری سمیر بشیر، امیر خٹک، حسن نسیم، عاطف رشید، کنیز اختر، شمس الحق، خادم حسین، رحمت خان، مرزا طاہر بیگ، محمد عرفان، ملک غلام حسین، جویریہ فراز، محمد اجمل خان، سکندر حیات اعوان، مبشر شاہد، طارق شاہد، کامران، سلیم، جاوید اقبال، پرویز اختر، رحیم خان راجپوت، اخلاص خان، اجوا گل، انصار عباس، اطہر افتخار، حاجی گل محبوب، فاروق خان، سید جاوید علی، عایشہ عامر، علیزہ عامر، ابوبکر اظہار، سپنا منور، فاروق ندیم، محمد آصف، حسن عدیل، عابد محسود، ملک محمد اجمل، اویس خان، رمیسا خان، محمد سلیم، مجاہد رحمان، ایثار علی، تسلیم کوثر، محمد ابراہیم، غلام رسول، مسز شاہین، مسز ذیبا، مسز صابرہ، مسز گلشاد، رواہا، جہانگیر خان، علی اکبر محمد رفیق، سید حیدر ذوالفقار شاہ، محمد سلیم اختر، رضوان غنی، عنبر رضوان، محمد زوار خان، ارباز خان، مسکان رضوان، فرید احمد علوی، شمس الرحمان علوی، خصر پرویز، محمد خالد، آصف شہزاد، عائشہ آصف، سید عین الحق آغا، افضل محسود، سید عطااللہ ہاشمی، وحید شیخ اور نوید چوہدری شامل ہیں ۔ائیربلیو ذرائع کے مطابق ان میں بارہ خوش قسمت مسافر بھی ہیں جنہوں نے سفر نہیں کیا جبکہ پانچ زخمی مسافروں کو بھی نکالا گیا ہے تاہم ان کے نام اب تک پتہ نہیں چل سکے ہیں۔ طیارے کے حادثے پر ایک روز کے سوگ کا حکومتی اعلان وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں مسافر طیارے کے حادثے کی باعث منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ حکومت نے افسوس ناک حادثے پر ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے ۔طیارہ حادثے میں کسی شخص کے بچ جانے کی اطلاع نہیں،رحمان ملک وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں جہاز میں موجود تمام مسافر اور عملہ کے ارکان جاں بحق ہو گئے ہیں،طیارے میں سوارکوئی مسافرزندہ نہیں بچ سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے حادثے کوکسی طورپربھی نظراندازنہیں کیاجاسکتا جبکہ تخریب کاری کے امکان کو بھی نظراندازنہیں کیاجاسکتا ،حادثے کی تحقیقات ہرپہلوسے کی جارہی ہیں،طیارے میں سوارتمام افرادکی تفصیلات لے رہے ہیں،ریسکیوآپریشن جلدمکمل کرلیاجائیگااب تک 98 فیصد ریسکیو آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے ریسکیوآپریشن میں دشواریوں کا سامنا ہے ۔
.......
/110