17 ستمبر 2010 - 19:30

افغانستان اور ایران نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے‘ کابل میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے اپنے افغان ہم منصب زلمے رسول سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے امور زیر غور آئے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کابل کانفرنس کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے افغانستان کی ترقی اور خوشحالی کا موقع میسر آئے گا۔ انہوں نے کانفرنس کی کامیابی کیلئے ایرانی عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں افغان وزیر خارجہ نے زاہدان بم دھماکوں میں ہونیوالے جانی نقصان پر اپنے ایرانی ہم منصب سے افسوس کا اظہار کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی افغان پارلیمنٹ کے اسپیکر یونس قانونی سے بھی ملے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے افغان حکام کو آگاہ کیا کہ ایران میں سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے افغانستان عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے اقدامات کرے۔  ........

/110