17 ستمبر 2010 - 19:30

آج رات کو ایران کے مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان کی مسجد میں دو بم دھماکوں میں متعدد نہتے افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے خیابان آزادی میں واقع جامع مسجد کو بم حملوں کو نشانہ بنایا جہاں دعائے کمیل کے لئے آنے والے مؤمنین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ابنا کی رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکہ رات نوبجکر 20 منٹ پر جامع مسجد کے دروازے کے قریب ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ بظاہر ایک خودکش دہشت گرد نے نو بجکر 30 منٹ کو اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا کر کیا۔ سیستان و بلوچستان صوبے کے سلامتی امور کے معاون "جلال سیاح" نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بم دھماکوں کی تصدیق کی اور کہا: زخمیوں کو طبی امداد بہم پہنچانے کے لئے ایمرجنسی کا عملہ موقع پر پہنچ چکا ہے؛ تا ہم انھوں نے کہا کہ دھماکوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ انھوں نے دھماکوں کی شدت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ دعا کے لئے آنے والے مؤمنین میں کئی افراد کے شہید اور زخمی ہونے کا امکان ہے۔ دہشت گردوں نے یہ بم دھماکے ایسے حال میں کئے ہیں کہ حضرت امام حسین اور حضرت ابوالفضل علیہماالسلام کی ولادت با سعادت اور یوم پاسدار اور شب جمعہ و دعائے کمیل کے سلسلے میں مؤمنین کی کافی بڑی تعداد مسجد جامع میں موجود تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110

- شیعیان زاہدان نے اپنے شہیدوں کو رخصت کیا