افغانستان اور عراق کیلئے امریکی فوج کے متنازعہ آپریشن کمانڈر جنرل جیمز میٹیس کا کہنا ہے کہ انہیں لوگوں پر فائرنگ کرنے میں مزہ آتا ہے،اور کچھ افغانیوں کو مرنا چاہیئے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 2005 میں اس وقت کے لفٹیننٹ جنرل جیمز میٹیس نے امریکی شہر سان ڈائیگو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں لوگوں پر فائرنگ کرنے میں مزا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دوپٹہ نہ اوڑھنے پر مرد خواتین کی تذلیل اور توہین کرتے ہیں اسی لئے کچھ افغانیوں کو مرنا چاہیئے۔ میرین کور کمانڈر مائیکل ڈبلیو ہیگل نے میٹس کو مشورہ دیا کہ وہ بات کرتے وقت الفاظ کے انتخاب میں احتیاط سے کام لیں۔مائیکل نے میٹیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنرل میٹیس باصلاحیت اور محب وطن فوجی ہیں۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے سینٹ کام کے سربراہ جنرل ڈیود پٹریاس کے استعفے کے بعد جنرل جیمز میٹیس کو سینٹ کام کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔
.........
/110