پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے ضلع بھر میں کالعدم مذہبی تنظیم کے رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں جھنگ سے ایک کالعدم تنظیم کے ضلعی نائب صدر و مرکزی سیکریٹری جنرل یوسف فاروقی اور شورکوٹ سے دوکارکنوں اخلاق اور ممتاز کاکا کو گرفتارکرلیا گیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس کا آپریشن شروع ہوتے ہی کالعدم تنظیم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد روپوش ہوگئی ہے۔تاہم جھنگ پولیس کا آپریشن تاحال جاری ہے۔
۔۔۔۔
/110