17 اگست 2010 - 19:30

ایران نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے ریڈار سسٹم پر نظر نہ آنے والے چھوٹے ڈرون طیارے تیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایران ریڈار پر نظر نہیں آنے والے چھوٹے ڈرون طیارے تیار کرے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق ایران کا یورینیم افزودگی کا منصوبہ اور جوہری توانائی کے حصول کی کوششیں اقوام ِ متحدہ اور دیگر مغربی ممالک کوخوف و ڈر میں مبتلاکیے ہوئے ہے جس کے باعث اس پر بے پناہ اقتصادی و تجارتی پابندیاں بھی عائد کردی گئیں ہیں مگر اس کے باوجود ایران نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے ریڈار سسٹم پر نظر نہ آنے والے چھوٹے ڈرون طیارے تیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

دفاعی دوڑ میں خود کفیل بننے کے منصوبے پر عمل پیرا ایرانی دفاعی ماہرین اب ایسے ڈرونز تیار کرنے کی جانب توجہ دے رہے ہیں جو مستقبل میں دشمن ممالک پر حملے کے لیے استعمال میں لائے جاسکیں اور دشمنوں کے ریڈار سسٹم پر بھی دکھائی نہ دیں۔

یہ ڈرونز اتنے چھوٹی ساخت کے ہونگے کہ ریڈار انہیں ٹریس نہیں کر پائیں گے جبکہ انہیں سمندر میں موجود آبدوزوں سے بھی استعمال اور کنٹرول کیا جاسکے گا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110