یہ فیصلہ گذشتہ ماہ غزہ جانیوالے امدادی بحری جہاز پر اسرائیلی حملے پر بین الاقوامی ردعمل کے بعد آیا ہے۔ اسرائیل نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ وہ غزہ کی ناکابندی میں نرمی کرنا چاہتا ہے تاکہ غزہ میں ضروری اشیا پہنچ سکے۔تاہم اسرائیل نے اس بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کون سی اشیا ہیں جن کو غزہ لے جانے کی اجازت ہے۔اس بیان کے مطابق یہ اشارہ ملا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی امداد کو غزہ جانے دیگا جس میں اقوام متحدہ شامل ہیں۔تاہم اسرائیلی سکیورٹی کونسل نے مزید کہا کہ ہتھیار اور دوسرے جنگی سامان پر وہی پابندیاں عائد رہیں گئی لیکن تعمیراتی سامان کو لے جانے کی اجازت ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110