17 اگست 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران نےدفاعی شعبے میں خود کفیل ہونے کی پالیسیوں کےتحت ایسے ڈرون طیارے بنانے کا منصوبہ بنایا ہےجو آبدوزوں سے ریموٹ کے ذریعے کام کرسکیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی تحقیقاتی مرکز کے سربراہ رئیرایڈمیرل محمد صدری نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ان کا شعبہ ڈرون طیاروں کے بارے میں تحقیق کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون طیاروں کو خاص مادہ استعمال کرکے راڈار سے بچایا جاسکتا ہے اور ایسے ڈرون عام طور سے جاسوسی اور خفیہ آپریشنوں کے لئے استعمال ہوتے ہيں۔ رئير ایڈمیرل نے کہا کہ آج ساری دنیا ایسی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہےجنہيں بحری جہازوں اور آبدوزوں سے چلایا جاسکے۔ یادرہے اسلامی جمہوریہ ایران نے فروری میں بمبار اور جاسوس ڈرون طیارے بنانے کا کام شروع کیا تھا۔ ان ڈرون طیاروں کا نام رعد اور نذیر رکھاگيا ہے۔ یہ ڈرون طیارے لمبے فاصلوں تک بمباری، جاسوسی اور تلاشی کی کاروائيوں کی صلاحیت رکھتےہیں۔ 

............

/110