اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، مجلس شورائے اسلامی کے نیشنل سیکورٹی اور فارن پالیسی کمیشن کے سربراہ علاؤالدین بروجردی نے کہا کہ انھوں نے قبل ازیں مصری پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر فقہی سے بات چیت کی ہے اور اس سے بھی پہلے ہم نے ایران میں مصری مفادات کی حفاظت کرنے والے دفتر کے سربراہ سے بھی ملاقات کرکے ان سے اپیل کی تھی کہ ایرانی نمائندوں کے دورہ غزہ کے سلسلے میں مصری حکومت تعاون کرے۔انھوں نے کہا: ہم نے مصری حکومت سے اپیل کی تھی کہ ایران کے پارلیمانی وفد کو رفح پاس سے غزہ جانے کی اجازت دی جس کے جواب میں مصری حکومت کا ردعمل مثبت تھا چنانچہ یہ موضوع اب عمل کے مرحلے میں داخل ہوا ہے۔ اور اب ہمیں مصری حکومت کی جانب سے اپنے نمائندوں کے لئے ویزا کے اجراء کا انتظار ہے اور جب ویزا کا اجراء ہوگا تو غزہ کا دورہ بھی ممکن ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا: پارلیمانی وفد کا دورہ، ہلال احمر کی طرف سے امدادی قافلہ تیار کرکے روانہ کرنے سے کوئی تعلق نہیں رکھتا اور ویزا ملنے پر پارلیمانی وفد مستقل طور پر غزہ کے دورے کے لئے روانہ ہوگا۔
........
/110