17 اگست 2010 - 19:30

غیر وابستہ تحریک کے ملکوں نے ایک بارپھر ایٹمی انرجی کے پرامن استعمال کے ایران کے حق کی حمایت کی ہے۔

آئي اےای اے میں غیر وابستہ تحریک کے رکن ملکوں نے ایجنسی کے سربراہ یوکیو آمانوکے نام ایک خط بھیج کر کہا ہےکہ ایران سمیت سارے ملکوں کو ایٹمی انرجی سے پرامن مقاصد کے لئے استفادہ کرنے کا حق حاصل ہے اور یہ حق سلب نہيں کیا جاسکتا۔ غیر وابستہ تحریک کے ملکوں نے اپنے خط میں تاکید کی ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کےلئے سفارتی کوششیں کی جائيں ۔ 

.........

/110