17 اگست 2010 - 19:30

روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کے لۓ ہر طرح کے دباؤ کے بارے میں خبردار کیا ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے بیجنگ میں کہا ہے کہ روس اور چین دونوں ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کے سلسلے میں جلدبازی کے خلاف ہیں ۔ لاوروف نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ جلد ووٹنگ کے سلسلے میں کسی طرح کا دباؤ نہیں ہونا چاہۓ کیونکہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی تجاویز اور نظریات کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے ۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110