17 اگست 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نے تہران اعلامیے کو دنیاکے بڑے اور خودمختار ملکوں کی فعال اور موثر موجودگی کے آغاز کی نوید قراردیا ہے۔

رامین مہمان پرست نےاسلامی کانفرنس تنظیم کےرکن ستاون ملکوں ، لاتینی امریکہ اوربعض دوسرےملکوں کی جانب سےتہران اعلامیےکی حمایت کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ اس اعلامیے پرعالمی برادری کی توجہ ، مفاہمت پیداکرنےکااچھاموقع ہوگا۔وزارت خارجہ کےترجمان نے تہران اعلامیے کےبعد امریکہ اوربعض مغربی ملکوں کی مقابلہ آرائی کےرویے کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ ایران ، ترکی اوربرازيل کےفیصلےسے وہ  حیرت زدہ رہ گئےاور اس کےبعد قرارداد پاس کرنےاورنیادباؤ ڈالنے کی کوشش کرنےلگے۔ 

/110