17 اگست 2010 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں قادیانیوں کی عبادت گاہوں پر حملے اور 80سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور وں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان کوکمزور کرنا چاہتے ہیں اور بین الااقوامی سطح پر پاکستان کے تاثر کو خراب کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں تنظیم سازی کے سلسلے میں ایک مشاورتی اجلاس سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری روابط نثار فیضی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنر ل مولانا محمد اصغر عسکری سمیت  فدا جعفری، مسرت کاظمی ، مختار بلوچ ، مولانا فخر علوی ، مولانا علی شاہ ، اسلام آباد ضلع کے سیکرٹری جنرل مولانا عابد حسین بہشتی اور دیگر تنظیمی افراد شریک تھے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت مختلف مسائل کا شکار ہے جس میں دہشتگردی سرفہرست ہے . لہذاحکومت کو چاہیے کہ وہ اِن دہشت گردوں کوختم کرنے کے لئے جامع پالیسی بنائے اور اس حوالے سے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں تمام مکاتب ِ فکر کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور جو بھی اس طرح کا عمل کرتا ہے اُس کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110