فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ نجف کی کونسل میں صدر گروہ کےاراکین نے ایک بیان جاری کرکے امریکی سفیر کے دورہ نجف بالخصوص کوفہ یونیورسٹی کے دورے کی مذمت کی اور عراق سے امریکی فوجیوں کے جلد ازجلد انخلا کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب صدر گروپ کی جانب سے عراقی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹربلقیس کولی نےامریکی سفیرکے کوفہ یونیورسٹی کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی کے طلباء امریکی سفیر کے دورے کے خلاف ہيں اور انھوں نے ان کااستقبال نہیں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110