27 نومبر 2026 - 11:32
ٹرمپ قریب المرگ ہے، امریکی ٹی وی میزبان کا دعویٰ

ایک تجربہ کار امریکی ٹی وی میزبان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں بوڑھا اور بہت کمزور دکھائی دے رہا ہے اور بظاہر قریب المرگ ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ شعبے کی رپورٹ کے مطابق، ایم ایس این بی سی (MSNBC) کی سابق میزبان "جوائے ریڈ (Joy-Ann M. Lomena-Reid)" نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جسمانی حالت تشویشناک ہے، لیکن ذرائع ابلاغ اس معاملے کو نظرانداز کر رہا ہے اور اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

ریڈ نے بدھ کے روز، Thanksgiving کی چھٹی سے ایک دن پہلے، ایک پوڈکاسٹ پروگرام میں کہا: "ٹرمپ بوڑھا اور کمزور نظر آ رہا ہے۔ لگتا ہے وہ موت قریب المرگ ہے۔"

جوائے ریڈ نے یہ بھی کہا کہ ذرائع ابلاغ اس موضوع کو کوریج نہیں دے رہے ہیں۔

ریڈ نے احتجاجاً کہا: "اس موضوع پر کوئی میڈیا کوریج نہیں ہے! [کیوں]"

ریڈ نے جیک ٹیپر (Jake Tapper) کا حوالہ دیا، جو کتاب "Original Sin" کے مصنفین میں سے ایک ہیں؛ یہ 2025 کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب تھی جو جو بائیڈن کی ذہنی صلاحیتوں کے زوال سے متعلق تھی اور اس میں اس صورتحال کو چھپانے کی وائٹ ہاؤس کی کوششوں کی مذمت کی گئی تھی۔

ریڈ نے دلیل دی کہ اگرچہ ٹرمپ میں بھی ذہنی صلاحیتوں کے زوال کی علامات نمایاں ہیں مگر  ٹیپر اور دیگر ذرائع ابلاغ، اس کی اس حالت پر توجہ نہیں دیتے جبکہ وہ وائٹ ہاؤس میں ڈیموکریٹ صدر کی حالت پر بہت زیادہ توجہ دیتے تھے۔

ریڈ نے پوچھا: "جیک ٹیپر تم کہاں ہو؟ جیک، تم کہاں ہو؟"

انھوں نے ٹرمپ کی ظاہری حالت کے علاوہ کہا کہ امریکی صدر کے بیانات کا اکثر اس طرح سے "دوبارہ ایڈیٹ کیا جاتا ہے کہ وہ مربوط اور قابل فہم نظر آئیں"۔

ٹرمپ، جو جون 2026 میں 80 سالہ ہو گیا، اب تک طور پر حلف اٹھانے والا سب سے زیادہ عمر رسیدہ امریکی صدر ہے۔

جنوری 2025 میں اس کی دوسری صدارتی مدت کے آغاز سے، کئی طبی معاملات کے ساتھ ساتھ عوامی اجلاسوں میں اس کے رویوں نے میڈیا اور کچھ آزاد ڈاکٹروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔

مئی 2026 میں، 30 امریکی ماہرین نفسیات اور ذہنی صحت کے ماہرین کے ایک گروپ نے برطانوی طبی جریدے (BMJ) میں شائع ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کے گذشتہ ایک سال کے رویے میں طبی طور پر تشویشناک علامات موجود ہیں۔

ان ڈاکٹروں نے ان نکات کا حوالہ دیا جنہیں انہوں نے ذہنی کارکردگی میں کمی، کچھ سرکاری تقریبات میں شدید غنودگی، فیصلوں اور جذباتی کنٹرول میں کمزوری، اور خود ستائی اور نرگسیت سے بھرپور بیانات قرار دیا، اور انہوں نے صدر کے طور پر جاری رہنے کے لئے ان کی اہلیت کی جانچ کا مطالبہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha