بلوچستان شیعہ کانفرس کے صدر سید اشرف زیدی، علامہ ساجد نقوی، علامہ عباسی کمیلی، علامہ حافظ ریاض حسین، سید ہاشم موسوی امام جمعہ کوئٹہ اور دیگر شیعہ رہنما شرکت کرینگے۔ ریلی بلوچستان میں شیعہ مومنین کی ٹارگٹ کلنگ اور قاتلوں کی گرفتاری کے سلسلے میں نکالی جایئگی۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید اشرف زیدی اور داؤد آغاز ہزارہ جرگہ کے چیئرمین حاجی قیوم چنگیزی اور دیگر راہنما قیادت کریں گے۔ ریلی میں علامہ سید حامد علی موسوی، علامہ ساجد نقوی، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، علامہ ناصر عباس، آقا رمضان توقیر، علامہ افضل حیدری، علامہ سید عبدالجلیل نقوی، علامہ امین شہیدی، علامہ راحت حسین کاظمی، علامہ سید عون محمد نقوی، مولانا علی محمد صفدر، مشاہد حسین سید، علامہ عباس کمیلی، سید حیدر عباس رضوی اور دیگر شرکت کریں گے۔ ریلی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری، شہداء کی امداد، امن و امان کی صورت حال پر قابو پانے کے لئے مؤثر اقدامات، ٹارگٹ کلنگ کا شکار پولیس اہلکاروں کے پسماندگان کو ملازمتیں دینے، ان کے بچوں کو اعلی تعلیم کی مفت سہولتیں فراہم کرنے، وفاقی و صوبائی سطح پر امن کمیٹیوں کی تشکیل، اتحاد بین المسلمین کے لئے جامع اقدامات کرنے، کالعدم تنظیم کو نام بدل کر کام نہ کرنے دینے، ہنگو اور پاراچنار کے راستی کھولنے، مستونگ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات روکنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے مطالبات کئے جائیں گے۔ قبل ازیں پہلی نشست میں صبح نو بجے سے 10 بجے تک شہداء کے لئے فاتحہ خوانی ہوگی۔ دوسری نشست ساڑھے 12 بجے سے 5 بجے تک ریلی ہوگی جس سے قائدین خطاب کریں گے۔
17 اگست 2010 - 19:30
News ID: 189235
بلوچستان شیعہ کانفرنس میڈیا سیل کے پریس ریلز کے مطابق آرگنائزنگ کمیٹی برای شہداء بلوچستان نے ۲۳ مئی کی ریلی کو آخری شکل دیدی ہے جو اتوار کو شام ۵ بجے نکالی جائیگی۔