10 نومبر 2026 - 09:08
سپاہ:ایرانی فضائیہ کی کارروائیوں نے دشمن کے تمام اندازے غلط ثابت کر دیے، سپاہ کے کمانڈر

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی زمینی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد کرمی نے کہا ہے کہ سپاہ کی فضائی و خلائی فورس کی کارروائیوں نے امریکا اور اسرائیل کے عزائم اور جنگی اندازوں کو ناکام بنا دیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،بریگیڈیئر جنرل محمد کرمی نے سپاہ کی فضائی و خلائی فورس کے ہفتے کے موقع پر اپنے پیغام میں اس فورس کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو ایران کی دفاعی طاقت، قومی سلامتی اور دشمن کے خلاف مؤثر دفاعی حکمتِ عملی کا اہم ستون قرار دیا۔

انہوں نے اس شعبے میں خدمات انجام دینے والے شہداء، سائنس دانوں اور کمانڈروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حسن تہران مقدم، امیر علی حاجی زادہ اور محمود باقری جیسی شخصیات نے ایمان، سائنسی جدوجہد اور محنت کے ذریعے ایران کی میزائل طاقت کی بنیاد رکھی اور اسے ترقی دی۔

محمد کرمی کے مطابق، دوسری اور تیسری مسلط کردہ جنگوں کے دوران ایرانی مسلح افواج، بالخصوص سپاہ کی فضائی و خلائی فورس کی کارروائیوں نے امریکا اور اسرائیل کی بالادستی کے دعووں اور حساب کتاب کو درہم برہم کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فورس کی موجودہ صلاحیتیں سائنس دانوں، کمانڈروں اور نوجوانوں کی قربانیوں اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہیں، جنہوں نے مقامی سائنسی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے میزائل اور ڈرون نظام تیار کیے اور ایران کی دفاعی و فضائی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کیا۔

سپاہ کی زمینی فورس کے کمانڈر نے اپنے پیغام کے اختتام پر فضائی و خلائی فورس کے شہداء اور انقلابِ اسلامی کے دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس فورس کے کمانڈروں اور اہلکاروں کے لیے کامیابی اور سلامتی کی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha