اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صنعاء کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے بازار الوازعیہ اور بنی حشیش کے گھروں پر سعودی عرب کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کو ’’بے مثال اور فیصلہ کن فوجی جواب‘‘ کی دھمکی دی ہے۔ ان حملوں میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
محمد علی الحوثی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جرائم یمن کی باعزت قوم کو ہرگز اپنے راستے سے نہیں ہٹا سکتے بلکہ اس کی طاقت، ثابت قدمی اور عزت میں مزید اضافہ کریں گے۔ یمنی قوم شکست کے سامنے سر جھکانے والی نہیں ہے اور ان جرائم سے مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے عزم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے سعودی عرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ’’تم جتنا زیادہ جنگ اور محاصرے کو جاری رکھو گے، ہماری قوم اتنی ہی طاقتور ہوتی جائے گی اور مختلف شعبوں میں ترقی کرتی رہے گی۔‘‘
آپ کا تبصرہ