3 نومبر 2026 - 08:43
حماس کا اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر مظالم بڑھانے کے خلاف انتباہ

حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف مجرمانہ اور غیر انسانی کارروائیوں میں شدت کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریکِ مزاحمت حماس کے رہنما عبدالرحمن شدید نے فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کے بڑھتے ہوئے مجرمانہ اور انسانیت سوز اقدامات کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔

عبدالرحمن شدید نے صہیونی حکام کی جانب سے زیرِ حراست فلسطینی قیدی حسن سلامہ کے ساتھ روا رکھے جانے والے وحشیانہ سلوک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قیدی کمانڈر حسن سلامہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی سنگین مجرمانہ اور بزدلانہ دہشت گردانہ کارروائی ہے۔ ان کے مطابق، انتہا پسند اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر نے جس روز حسن سلامہ کی کوٹھڑی پر دھاوا بولا، اس روز انہیں نو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔ یہ واقعہ سلامہ کو درپیش خطرات اور قابض حکام کی جانب سے ہر ممکن طریقے سے انہیں قتل کرنے کی دانستہ کوشش کو بے نقاب کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قیدی حسن سلامہ کو مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے سلسلے پر خبردار کرتے ہیں۔ قابض حکام کی سفاکیت اور جرائم، حملوں، تشدد اور اذیت رسانی کے باوجود ان کے پختہ عزم، حوصلے اور ناقابلِ شکست استقامت کو کمزور نہیں کر سکتے۔

حماس رہنما نے واضح کیا کہ ہم قیدی حسن سلامہ اور اپنے تمام بہادر قیدیوں کی جانوں کا مکمل ذمہ دار اسرائیلی قابض حکومت کو ٹھہراتے ہیں۔ انہوں نے عالمی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں، انسانی ہمدردی کے اداروں اور طبی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کریں تاکہ حسن سلامہ اور دیگر تمام قیدیوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر قابض حکام کا احتساب یقینی بنایا جا سکے۔

عبدالرحمن شدید نے فلسطینی عوام اور قیدیوں کے حقوق سے متعلق اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں اور ان کی مدد کے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کا مسئلہ ہماری قوم اور مزاحمت کے لیے ایک امانت ہے، جس کی ذمہ داری اس وقت تک ہمارے کندھوں پر رہے گی جب تک قیدیوں کی زنجیریں ٹوٹ نہیں جاتیں اور انہیں آزادی حاصل نہیں ہو جاتی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha