17 جولائی 2010 - 19:30

کرم ایجنسی میں پیواڑ گاوں میں طالبان کی فائرنگ سے ٥ افراد شہید ہوگئے ہیں

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابقپاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں مینگل قبیلے اور طالبان دہشتگردوں کی فائرنگ میں طوری قبیلے کے پانچ افراد جاں شہید اور زخمی ہوئےہیں۔

 قبیلہ مینگل نےطالبان دہشتگردوں کےساتھ مل کر پیواڑ گاوں پرحملے کئےہیں ۔ یہ حملے کئي دنوں سے جاری ہیں۔ گذشتہ روز اھالیان پیواڑ اور طالبان دہشتگردوں کےدرمیان شدید چھڑپیں ہوئي تھیں جن میں طوری قبیلے کےدوافراد شہید اور تین خواتیں زخمی ہوئي تھیں۔۔ کُرم ایجنسی پارا چنار ۵ لاکھ سے زائد شیعہ آبادی پر مشتمل ہے جوکہ گذشتہ ٣ سالوں سے طالبان دہشتگردوں کی دہشتگردی کا شکار ہے ان دہشتگردی کے واقعات میں اب تک سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت نے کُرم ایجنسی کو طالبان دہشتگردوں کے شر سے محفوظ کرنے کے لئے کوئی عملی قدم نہین اٹھایا ۔

طالبان دہشتگردوں نے کُرم ایجنسی تک آنے والے راستے بند کئے ہوئے ہیں جس سے وہاں کے لوگوں کو اجناس ، ادویات اور ضروریات زندگی کی اشیاء کی رسائی میں شدید قلّت پائی جاتی ہے ۔حکومت نے بے شمار وعدے کئے ہیں لیکن اب تک ان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا سکا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/152