14 اکتوبر 2026 - 16:00
آبنائے ہرمز کے جنوب میں خلاف ورزی کرنے والا 2500 کنٹینروں سے لدا بحری جہاز ڈوب گیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوب میں خلاف ورزی کرنے والا ایک کنٹینر بردار جہاز سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد دھماکے اور شدید آتش زدگی کے نتیجے میں ڈوب گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک کنٹینر بردار جہاز غیر مجاز اور خطرناک راستے سے آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا اور جہاز میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

بیان کے مطابق، 2500 سے زائد کنٹینروں سے لدا یہ جہاز آج صبح آبنائے ہرمز کے جنوبی پانیوں میں شدید آتش زدگی کے باعث ڈوب گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے مقامی کشتیوں اور ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس راستے سے گزرتے ہوئے انتہائی احتیاط برتیں تاکہ پانی پر تیرتے ہوئے کنٹینروں سے ان کی کشتیاں نہ ٹکرا جائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha