17 جولائی 2010 - 19:30

ایران میں پاکستانی سفیر ایم بی عباسی پر حملہ کیا گیا ہے ۔ دفترخارجہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایران میں پاکستانی سفیر ایم بی عباسی پر تہران میں چاقو سے حملہ کیا گیا،

ترجمان نے بتایا کہ ایم بی عباسی محفوظ ہیں، جبکہ ان کے محافظوں کی ہلاکت کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔ اس سے قبل عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایم بی عباسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ان کے دو محافظ ہلاک ہوگئے