5 اکتوبر 2026 - 16:03
برطانیہ: فرفورڈ سے 12 امریکی بمبار طیاروں کی اچانک واپسی، سکیورٹی خدشات برقرار

جنوبی انگلینڈ کے فرفورڈ اڈے سے 12 امریکی بی-1 بمبار طیاروں کی اچانک واپسی نے اس فوجی اڈے کے اطراف حالیہ سکیورٹی واقعے سے متعلق سوالات کو دوبارہ نمایاں کر دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ طیارے امریکا میں اپنے مرکزی اڈوں پر واپس پہنچ گئے ہیں، تاہم امریکی حکام نے اس منتقلی کی وجہ بتانے سے گریز کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اخبار نیویارک ٹائمز نے تین امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا نے اپنے 12 بی-1 بمبار طیارے جنوبی انگلینڈ میں واقع فرفورڈ اڈے سے اچانک واپس بلا لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز تین بمبار طیارے جنوبی ڈکوٹا میں واقع اپنے مرکزی اڈے پر پہنچے۔

نیویارک ٹائمز نے مزید بتایا کہ فرفورڈ اڈے پر موجود امریکا کے تمام بمبار طیارے دوبارہ امریکا میں اپنے مرکزی اڈے پر پہنچ چکے ہیں۔ امریکی حکام نے ان طیاروں کی منتقلی کے عوامل اور اس کی نوعیت کے بارے میں وضاحت دینے سے گریز کیا۔ ان میں سے بعض طیارے گزشتہ چند روز کے دوران فرفورڈ اڈے پر تعینات کیے گئے تھے۔

ایک امریکی عہدیدار نے بھی کہا کہ حاصل ہونے والی معلومات تین ہفتے قبل جاری کی گئی انہی تنبیہات کا حصہ تھیں۔

واضح رہے کہ فرفورڈ کا معاملہ 27 ستمبر 2026 کی صبح اس وقت سامنے آیا، جب برطانوی پولیس نے فرفورڈ کے شاہی فضائی اڈے کے قریب برطانیہ کے پانچ شہریوں کو گرفتار کیا۔ ابتدا میں ان افراد پر دھماکا خیز مواد سے متعلق شبہے کے تحت کارروائی کی گئی، بعد میں معاملے کو دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کے عنوان سے آگے بڑھایا گیا۔ اس کے نتیجے میں درجنوں خاندانوں کو اڈے کے اطراف کے علاقے سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

برطانوی فرفورڈ اڈے کے قریب سکیورٹی واقعے کے چند روز بعد بھی اس واقعے کی تفصیلات اور اس کے ایران کے نام کے ساتھ سامنے آنے کے حوالے سے ابہام برقرار ہے۔ اس صورتحال نے اس معاملے کو ایک نئی سکیورٹی کہانی کی تشکیل کا مرکز بنا دیا ہے۔

فرفورڈ کا معاملہ گزشتہ چند روز کے دوران ایسے وقت میں برطانیہ میں سکیورٹی کے حوالے سے نمایاں موضوع بن گیا ہے جب یہ ملک مغربی ایشیا کی صورت حال میں اپنی فوجی موجودگی کے اثرات اور ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کا سامنا کر رہا ہے۔

اس واقعے کی اہمیت صرف ایک فوجی اڈے کے اطراف پیش آنے والے واقعے تک محدود نہیں ہے۔ فرفورڈ حالیہ برسوں میں علاقائی کارروائیوں میں امریکا کے زیر استعمال فوجی ڈھانچے کا ایک حصہ رہا ہے، اس لیے اس کے اطراف کسی بھی سکیورٹی واقعے کو مقامی سطح سے آگے بھی اہمیت دی جا سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha