5 اکتوبر 2026 - 10:40
قشقای: ایران کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان حسن قشقای نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان حسن قشقای نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔

حسن قشقای نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے معاہدے کے تحت ایران نے 7 شرائط پیش کی تھیں، جنہیں فریقِ مقابل نے قبول کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد پر اتفاق کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ زمانی ترجیح کے اعتبار سے جب تک ایران کی یہ شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔

قشقای نے مزید کہا کہ اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے کہ آیا وہ دونوں صدور کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی پاسداری کرتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی شرائط پوری ہونے سے پہلے آبنائے ہرمز کو نہیں کھولا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha