بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا:
• امریکہ کا عراق سے انخلا، ہماری رائے میں، یہ ایک بہت اہم اور مبارک واقعہ ہے؛ ایک طرف عراق کی خودمختاری اور قومی سالمیت کو مضبوط کرنے کے لحاظ سے اور دوسری طرف، ٹھیک ہے، یہ امریکہ کی شکست کا مظہر ہے۔
• ایک ملک پر 23 سالہ قبضے کے بعد، اس کے اثرات ہم نے ان دو دہائیوں میں دیکھے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے عراق پر قبضے کے دوران پیش آئے۔ ہم مثال کے طور پر ابو غریب جیل کے جرائم کو کبھی نہیں بھولیں گے۔
• داعش اور تکفیری دہشت گردی کے جرائم نے امریکہ کی طرف سے عراق پر قبضے سے جنم لیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ