4 اکتوبر 2026 - 15:35
ایران، غزہ اور لبنان پر صیہونی حملوں کے خلاف یورپ کے کئی شہروں میں مظاہرے

یورپ کے متعدد ممالک میں صیہونی حکومت کی کارروائیوں اور مغربی حکومتوں کی مغربی ایشیا سے متعلق پالیسیوں کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صیہونی حکومت کی خطے میں کارروائیوں کے خلاف جاری عوامی احتجاج کے سلسلے میں گزشتہ روز یورپ کے کئی شہروں، جن میں جنیوا بھی شامل ہے، میں ایران، غزہ، لبنان اور شام پر صیہونی حملوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

جنیوا میں طلبہ اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں اور لبنانیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات اور مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد کی مذمت کی۔

مظاہرین نے اسرائیلی حملوں کے مقابلے میں یورپی حکومتوں کی خاموشی اور ان کے محدود ردعمل پر بھی تنقید کی۔

اسٹاک ہوم میں بھی سینکڑوں افراد نے اودن پلان کے مقام پر فلسطینی پرچم اٹھا کر اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگا کر غزہ، مغربی کنارے اور لبنان پر اس کے حملوں کی مذمت کی۔

اسی دوران برلن میں بھی جنگ، عسکریت پسندی اور ہتھیاروں پر بڑھتے اخراجات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ان مظاہروں میں فلسطین کے حامی گروہوں نے اسرائیل کو فوجی مدد کی فراہمی روکنے اور ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یورپ کے متعدد ممالک میں مغربی ایشیا میں جاری جنگوں اور اس حوالے سے مغربی حکومتوں کی پالیسیوں پر عوامی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha