اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، گزشتہ روز نیویارک میں غزہ کی پٹی کے نام نہاد امن کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے دوران ترک وزیر خارجہ اور صیہونی ریاست کے نمائندے کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔
صیہونی ریاست کے چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق یہ تلخ کلامی امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی موجودگی میں ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترک وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی ریاست کی پالیسیوں پر تنقید کی، جس پر صیہونی ریاست کے نمائندے نے ترک وزیر خارجہ سے بحث شروع کر دی اور دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔
اس سے قبل صیہونی ریاست کے سکیورٹی حلقوں نے خبردار کیا تھا کہ ترک حکومت کے خلاف صیہونی حکام کی کھلے عام تنقید دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ