اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لبنانی شیعہ اسلامی کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی خطیب نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی ریاست طاقت کی زبان کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتی، کہا کہ اس ریاست کا مقابلہ مزاحمت کے ذریعے کیا جاسکتا ہے، نہ کہ تسلیم ہونے سے۔ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اس کے عزائم کے مقابلے میں ڈٹ جانے اور اس کی جارحیت کا خاتمہ کرنے میں مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔
شیخ علی خطیب نے کہا کہ تسلیم ہونا دشمن کی جانب سے قوموں کو ذلیل کرنے اور فلسطین کے مسئلے کو ختم کرنے کی ہوس میں اضافہ کرتا ہے، حالانکہ فلسطین اسلام اور عربوں کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست کی جارحیت سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ کسی ایک قوم، فرقے یا مخصوص ملک کو نشانہ نہیں بناتی بلکہ اس کے اقدامات کا دائرہ مختلف عرب اور اسلامی ممالک تک پھیل چکا ہے۔
لبنانی شیعہ اسلامی کونسل کے نائب سربراہ نے مسلمانوں اور عربوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی ریاست کے مقابلے میں متحد ہوکر کھڑے ہوں اور ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی کرنے اور فرقہ وارانہ و نسلی فتنوں میں الجھنے کے بجائے اتحاد اور یکجہتی پر زور دیں۔
شیخ علی خطیب نے واضح کیا کہ یہ فتنے دشمن کے مفاد میں ہیں اور اسے مزید مضبوط کرتے ہیں، جبکہ اسلامی امت کے مسائل اور خود امت کو کمزور کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ