اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ روسی فوج نے دونیسک عوامی جمہوریہ میں ’’وسلیہ پولے‘‘ اور خارکیف کے علاقے میں ’’کریدیانکا‘‘ نامی دو بستیوں کو آزاد کرا لیا ہے۔
دوسری جانب روسی اور یوکرینی حکام کی جانب سے جنگ کی صورتحال کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ماسکو نے مزید دو بستیوں پر قبضہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔
یہ جنگ 24 فروری 2022 سے شروع ہوئی تھی اور اس کے بعد سے فوجی جھڑپیں جاری ہیں۔ کییف کو مغرب کی جانب سے ہر طرح کی حمایت کے باوجود روس یوکرین کے 20 فیصد سے زائد علاقے پر قابض ہو چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ