اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکی عوام کے نام اپنے خط کا متن جاری کیا ہے۔
خط کے ایک حصے میں کہا گیا ہے:
’’فلسطین پر قابض افراد سے اپنا راستہ الگ کرلیں، جنہیں بالآخر وہاں سے نکل کر اپنے ممالک واپس جانا ہی ہوگا! ہم ایک دوسرے کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی اختیار کرسکتے ہیں۔
’’بدمعاش، بچوں کے قاتل، عیاش اور نادان حکومت کو مسترد کریں، اپنے معاملات غنڈوں کے بجائے دانش مندوں کے سپرد کریں اور انہیں یاد دلائیں کہ دنیا بدل چکی ہے۔
’’دنیا کے عوام بیدار ہوچکے ہیں اور طاقت کے زور پر قوموں کی دولت لوٹنے کا دور ختم ہوچکا ہے؛ یہ صدی قوموں کی خواہشات کی بالادستی کی صدی ہے۔ اس غیر انسانی راستے کو جاری رکھنا امریکہ کے لیے دردناک انجام کا باعث بنے گا، کیونکہ مظلوم کا ظالم کے خلاف دن، ظالم کے مظلوم کے خلاف دن سے کہیں زیادہ سخت ہوگا۔
’’سات ماہ قبل امریکہ کی جارح فوج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگی جرم کا ارتکاب کیا اور میناب کے ایک پرائمری اسکول پر حملہ کرکے 168 طالب علم بچوں کو شہید کیا۔ اسی دوران اسلامی انقلاب کے رہبر امام سید علی خامنہ ای کے دفتر پر بھی حملہ کیا اور معظم رہبر اور ان کے اہل خانہ، جن میں ان کا 14 ماہ کا نواسہ بھی شامل تھا، کو شہید کیا۔ اس طرح امریکہ نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی، جس میں اب تک 3600 سے زائد افراد، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں اور 400 بچے بھی شامل ہیں، شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 8 جامعات، 3 اسپتال اور 8 اسکولوں پر بمباری کی گئی ہے۔
’’اگر آپ کو ہماری بات کی سچائی پر شک ہو تو ایران میں اپنی پسند کی کسی بھی جگہ، حتیٰ کہ آبنائے ہرمز تک، مختصر سفر کرکے آسکتے ہیں اور خود ہماری باتوں کی صداقت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔‘‘
آپ کا تبصرہ