اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ ٹیچرعبدالقادر محمد شہی کو پوسٹ آفس سے واپسی کے وقت نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان میں عرصہ دراز سے شیعیان اہل بیت (ع) کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور عجیب یہ ہے کہ انہیں قتل کرنے والے کبھی اپنے آپ کو بلوچ قوم پرست بتا کر دہشت گردی کی کاروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور کبھی مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والے ٹولے ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ شیعہ نسل کشی کے لئے مذہبی اور قومی دہشت گردوں نے گٹھ جوڑ کرلی ہے اور یہ بہت عجیب بات ہے کہ سیکولر قوم پرست اور مذہبیت کا دعوی کرنے والے ٹولے کیونکر اکٹھے ہوکر ایک ہی مکتب کے پیروکاروں کو مشترکہ نشانے کی حیثیت سے دہشت گردی اور تشدد کا نشانہ بنانے لگے ہیں؟ کیا ان کے نظریات مشترکہ ہیں؟ کیا ان کے مقاصد مشترکہ ہیں؟ کیا ان کی پشت پر دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی قوت ایک ہی نہیں ہے؟یادرہے کہ قلات ڈویژن سمیت کئی دیگر شہروں میں صرف ان ہی لوگوں کو قتل کیا جاسکتا ہے جن کے قتل کی منظوری بلوچ باغیوں نے دے رکھی ہو اور مستونگ قلات ڈویژن کا شہر ہے۔یہ واقعہ کل بدھ کے روز رونما ہوا اور اسی روز 4 اور افراد بھی بلوچستان میں ٹارگت کلنگ کا نشانہ بن کر قتل ہوئے ہیں۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری، ایف سی کے دواہلکار نذر حسین اور سمیع اللہ ایک ماہ قبل بسیمہ سے بلوچ لبریشن فرنٹ کے ہاتھوں اغوا ہوئے تھے اور ان کی لاشیں خضدار کے علاقے نال سے ملی ہیں۔ ایف سی کے ان دو اہلکاروں کو ہاتھوں میں رسیاں باندھنے کے بعد سر پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ انہیں ایک ماہ قبل اس وقت بسیمہ کے مقام پر ایک بس سے اتار کر اغوا کیا گیا تھا جب وہ ڈیوٹی پر کوئٹہ سے بسیمہ جا رہے تھے۔ دوسری جانب مستونگ میں نامعلوم دہشت گردوں نے الگ الگ واقعات میں ایک شیعہ سکول ٹیچر عبد القادر محمد شہی اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر علی زمان بنگلزئی کو بھی گولی مار کر قتل کیا۔بلوچ ری پبلیکن آرمی کی ترجمانی کے دعوے دار سرباز بلوچ نے علی زمان بنگلزئی کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی مگر شہید سکول ٹیچر کے قتل کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے قاتل مذہبی دہشت گرد ہیں اور قوم پرستی اور مذہبیت کے دعویدار دہشت گرد بیک وقت کاروائیاں کرتے ہیں اور ان کے درمیان پوری ہماہنگی پائی جاتی ہے۔ادھر خضدار میں بھی نامعلوم افراد نے محمد یعقوب نامی ایک شخص کو ٹارگٹ کِلنگ کا نشانہ بنایا ہے اور اس کی ذمہ داری بھی بلو چ لبریشن آرمی نے قبو ل کی ہے۔............../110
17 جولائی 2010 - 19:30
News ID: 187103
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شیعہ ٹیچر عبدالقادر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔