23 ستمبر 2026 - 18:10
داعش کے 477 سرکرداؤں کی شام سے عراق منتقلی کا انکشاف

عراق کے صوبہ الانبار میں ایک سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 477 اہم داعشی سرکرداؤں کو خفیہ طور پر شام کی جیلوں سے عراق منتقل کرکے عراقی جیلوں میں رکھا گیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،عراقی سکیورٹی ذرائع نے المعلومہ کو بتایا کہ امریکا نے ان تمام داعشی سرکرداؤں کو شام سے عراق منتقل کیا، جن کے پاس مختلف غیر ملکی ممالک کی شہریت ہے۔

ذرائع کے مطابق اس منتقلی پر اس خدشے کے پیش نظر تشویش پائی جاتی ہے کہ 2014 جیسا واقعہ دوبارہ رونما ہوسکتا ہے۔ اس وقت داعش کے سرکردہ عناصر ابو غریب جیل سے فرار ہوئے تھے، جس کے بعد کئی عراقی صوبے داعش کے قبضے میں چلے گئے اور بڑی تعداد میں شہری بے گھر ہوئے۔

عراقی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک نے داعش میں شامل اپنے شہریوں کو واپس لینے سے انکار کیا، جس کے بعد عراق نے انہیں اپنی جیلوں میں غیر معینہ مدت تک رکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔

ذرائع نے غیر ملکی شہریت رکھنے والے داعشی سرکرداؤں کو سماجی امن کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا داعش کے گروہوں کو متحرک کرتا اور کمزور حکومتوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے انہیں بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha