اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں کے ساتھ پنجاب حکومت کے سلوک کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ اقتدار میں ہوتے ہیں، وہ اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے ظلم اور جبر کا سہارا لیتے ہیں۔ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے اور جو لوگ آج اقتدار میں ہیں، ممکن ہے کل انہیں اپنے اقدامات کا جواب دینا پڑے۔
راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں انسانی وقار کو پامال کرنا قابل قبول نہیں ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے تاکید کی کہ عمران خان کی بہنوں کو اس خدشے کے پیش نظر گرفتار کیا گیا کہ کہیں وہ احتجاج کی قیادت نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا خوف ان حکمرانوں کو رات کو سکون سے سونے نہیں دیتا۔
آپ کا تبصرہ