اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان سردار حسین محبی نے حالیہ فوجی صلاحیتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مسلسل اپنے دفاعی سازوسامان کو جدید اور اس کی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔
نئے ہتھیار کی نوعیت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں سردار محبی نے سکیورٹی پروٹوکولز کی پابندی اور تکنیکی تفصیلات ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلسل اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور ملک کے دفاع اور دشمنوں کے شر کو دور کرنے کے لیے نئے ہتھیار تیار کرنے اور ان کے تجربات کر رہے ہیں۔
سردار محبی نے اس تجربے کی کامیابی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس تجربے کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے، وہ حالیہ دنوں میں ایک طیارہ بردار جنگی جہاز کے خلاف کیے جانے والے ہمارے تجربات میں سے ایک تھا، جو مکمل طور پر کامیاب رہا۔
ایرانی فوجی عہدیدار نے آخر میں دشمن ممالک کو پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر خدانخواستہ دوبارہ کوئی جارحیت ہوئی تو ہم اس ہتھیار کے علاوہ دوسرے ہتھیار بھی میدان میں لائیں گے۔
آپ کا تبصرہ