اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں خطاب کر رہا تھا، تاہم اس کی آواز میڈیا کوریج میں سنائی نہیں دی کیونکہ کوئی صحافی تقریب کی کوریج کے لیے موجود نہیں تھا۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ پر تنقید کرنے والے بعض میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس کی کوریج سے الگ کیے جانے کے بعد مختلف میڈیا اداروں نے احتجاجاً اجتماعی طور پر صدر کے پروگرام کی کوریج سے گریز کیا۔ یہاں تک کہ نیوزمیکس بھی ٹرمپ کی آواز ریکارڈ نہیں کرسکا۔
بعد ازاں نیوزمیکس کے میزبان نے کہا کہ یہ ایک ایسی مثال ہے جہاں صدر کے میڈیا پر حملوں کا نتیجہ الٹا سامنے آیا ہے۔
آپ کا تبصرہ