اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،سپاہ پاسداران کے ترجمان اور شعبہ تعلقاتِ عامہ کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یمن کے مغربی ساحل پر انصاراللہ کی کامیابیاں ایک الٰہی فتح کی عکاسی کرتی ہیں۔
حسین محبی کا کہنا تھا کہ انصاراللہ یمن کی یہ کامیابیاں سخت ترین محاذوں پر سالہا سال کی ثابت قدمی اور مزاحمت کا ثمر ہیں۔
ایرانی عہدیدار نے اپنے بیان میں انصاراللہ کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات میں مسلسل جدوجہد نے یمنی گروپ کو میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کی صورتحال اور انصاراللہ کی عسکری سرگرمیاں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں عالمی سطح پر بھی خاصی اہمیت رکھتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ