اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک امریکی عہدیدار کے اعتراف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کو اسرائیل کی جنگوں کی قیمت ہرگز ادا نہیں کرنی چاہیے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں امریکی بحریہ کی وزارت کے قائم مقام سربراہ ہانگ کاؤ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی صاف گوئی قابلِ تشکر ہے۔
عراقچی نے کہا کہ ہانگ کاؤ درست کہتے ہیں کہ ایرانی مسلح افواج نے واقعی بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا ہے، جیسا کہ امریکا کی جارحیت کے لیے معاونت فراہم کرنے والے دیگر اڈوں کے ساتھ بھی کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام کے آخر میں واضح کیا کہ امریکی عوام کو واقعی اسرائیل کی جنگوں کی قیمت نہیں چکانی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ